پاک امریکہ تعلقات میں پیش رفت ، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ منظر عام پر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ کامیاب دورہ امریکہ کے حوالے سے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی، فنانشل ٹائمز
امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا، فنانشل ٹائمز
اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، فنانشل ٹائمز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی ہے، فنانشل ٹائمز
بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو امریکہ کی جانب سے تجارتی مراعات (19% ٹیکس) اور بھارت پر سخت ٹیکس (50%) عائد کیے گئے، فنانشل ٹائمز
امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا، فنانشل ٹائمز
پاکستان نے امریکہ کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے، خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں، فنانشل ٹائمز
ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق ؛
“امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے”
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو مارون وین بوم کے مطابق؛
“پاکستان ایک نایاب ملک ہے جو چین، ایران، خلیجی ممالک، روس کے کچھ حصے اور اب دوبارہ امریکہ کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے”
بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے، فنانشل ٹائمز
مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع، جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا، فنانشل ٹائمز
پاکستان نے “ورلڈ لبرٹی فنانشل” کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، فنانشل ٹائمز
کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا، فنانشل ٹائمز
پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا، فنانشل ٹائمز
پاکستان نے امریکہ، چین، ایران، خلیجی ممالک، اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے، فنانشل ٹائمز
امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، فنانشل ٹائمز
Comments are closed.