نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترقی پانیوالے انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حال ہی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس بی اے ناصر تھے، جبکہ ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز دیگر سینئر افسران و ملازمین اور ترقی پانے والے انسپکٹرز کے اہلخانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں آئی جی موٹروے پولیس اور ترقی پانے والے انسپکٹرز کے اہلخانہ نے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کو بیجز لگائے۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سروس میں ترقی ایک اہم سنگِ میل ہے جو ذمہ داریوں میں اضافے کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق ہماری اولین ترجیح ہے اور دعا ہے کہ یہ ترقی باعثِ رحمت ثابت ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افسران محکمہ اور ملک کے لیے عزت کا باعث بنیں گے اور ہمیشہ بے لوث خدمت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔آئی جی نے مزید کہا کہ ترقی پانے والے دیگر سب انسپکٹرز کو اپنے اپنے زونز میں متعلقہ ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیزترقی کے بیجز لگائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.