حال نیوز۔۔۔۔۔۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نئے عام انتخابات کا اعلان کر دیا، بنگلہ دیش میں عا م انتخابات 12فروری کو ہونگے،،بیرونِ ملک مقیم بنگلا دیشیوں کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری کر دی گئی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر، جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی، انتخابات شفاف اور قابلِ اعتماد ہونے چاہئیں، سربراہ عبوری حکومت محمد یونس نے انتخابات کو نیا بنگلہ دیش تعمیرکرنے کا تاریخی موقع قرار دے دیا، انتخابات سے متعلق تمام انتظامی ذمہ داریاں نبھائیں گے، عوام کسی خوف کے بغیر ووٹ کا حق استعمال کریں۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نئے قومی انتخابات کا اعلان کردیاگیا، عا م انتخابات 12فروری کو ہونگے، بیرونِ ملک مقیم بنگلا دیشیوں کیلئے ڈاک کے ذریعے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری۔بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن قومی انتخابات اور چارٹر ریفرنڈم کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق عام انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13ویں قومی انتخابات اور چارٹر ریفرنڈم پر ووٹنگ 12 فروری 2026 کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری رکھی گئی ہے۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے بدھ کو 13ویں قومی انتخابات کو عوامی بیداری کے بعد نیا بنگلہ دیش تعمیر کرنے کا تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات شفاف اور قابلِ اعتماد ہونے چاہئیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریکارڈڈ خطاب میں عوام سے کسی خوف کے بغیر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ شیڈول کے اعلان سے انتخابی عمل باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن جلد ہی رینرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کرے گا جو انتخابات سے متعلق تمام انتظامی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اسکے علاوہ پولنگ کا وقت بڑھا کر صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کر دیا گیا ہے کیونکہ شہری ایک ہی روز ووٹ اور ریفرنڈم دونوں میں حصہ لیں گے۔بیرونِ ملک مقیم بنگلا دیشیوں کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔
بدھ کی شام تک 2 لاکھ 97 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔ان کے بیلٹ پیپرز پر صرف پارٹی اور آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات ہوں گے، اور ان بیلٹس کو ووٹنگ ختم ہونے سے قبل ریٹرننگ افسران تک پہنچانا ضروری ہوگا۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 42 ہزار 761 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 44 ہزار 739 پولنگ بوتھس قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، جہاں 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی سامان پولنگ سے ایک دن پہلے مراکز میں پہنچا دیا جائے گا۔