صائمہ کو یرغمال بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، سنگیتا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ صائمہ کو یرغمال بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا،لالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ہدایتکار سید نور اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں کیا۔

اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ 50 سال ہو گئے ہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے۔ کچھ لوگوں نے اسلحے کے زور پر میری ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ادکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک سیٹ پر یر غمال بنائے رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شیرا کوٹ تھانے میں مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ ڈرامے میں نعمان اعجاز بھی تھے لیکن انہوں نے اس صورتحال کی وجہ سے کام نہیں کیا۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ احمد جہانگیر بلوچ نامی شخص کہتا ہے کہ میڈم اکیلے میں مجھ سے ملیں، یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔اداکارہ صائمہ کے شوہر اور معروف ہدایتکار سید نور نے شکوہ کیا کہ ہم لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دیتے ہیں اور ہمیں کیا مل رہا ہے۔ میری بیوی کو ہراساں کیا گیا، اس نے بہادری سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی جنگ لڑ رہی ہے۔ اگر آئندہ کوئی واقعہ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔سید نور نے کہا کہ پہلے لوگ ہمیں شوٹنگ نہیں کرنے دیتے تھے اب کالے کوٹ والے تنگ کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.