حرا سومرو کی انڈین سپر اسٹار رنویر سنگھ کیساتھ تصویر وائرل

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ حرا سومرو کی انڈین سپر اسٹار رنویر سنگھ کیساتھ تصویر وائرل ہو گئے، حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم ہو گئیپاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔تیرے بن اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا۔

یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دھرندھر میں کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا ہے۔فلم کے اس تاثر کے باوجود حرا نے اپنے پسندیدہ اداکار کی حمایت جاری رکھی اور تصاویر کو مزاحیہ اور چلبلی کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.