دنیور منوگاہ نالہ سانحہ۔۔،معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زخمیوں سے عیادت،متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

گلگت۔

معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن حسین شاہ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے دنیور منوگاہ نالہ سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال جاکر عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

You might also like

Comments are closed.