بھمبرجشن آزادی پاکستان تقریبات شیڈول۔۔۔مزید بھی تقریبات پروگرام اجتماعات جاری رہیں گے
پروگرام یوم آزادی و معرکہ حق ضلع بھمبر
یوم ازادی و معرکہ حق کے حوالہ سے ضلع بھمبر میں شایان شان تقریب کا انعقاد ہو گا۔
ضلع بھمبر کی جملہ سرکاری و نیم سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جارہاہے۔
جملہ سرکاری و نیم سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرایا جائے گا
مورخہ 13 اگست 2025 کو یوم آزادی کی مناسبت سے جیپ و موٹر سائیکل ریلی سماہنی سے شام 6:00 بجے نکلے گی، بوقت 8:00 بجے میرپور چوک بھمبر میں پہنچے گی
میرپور چوک بھمبر میں یوم آزادی کی مناسبت سے آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا
14 اگست یوم آزادی کے دن کا آغاز مساجد ملک پاکستان کی سالمیت کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا جائے گا
14 اگست یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی
بوقت 8:58 بجے صبح سائرن بجاتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
ٹریفک کی روانی کو روکا جائے گا
بوقت 9:00 بجے صبح پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی جس میں پولیس کا چاک و چوبند دستی سلامی پیش کرے گا اور پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے طلبا بینڈ پرفارمینس پیش کریں گے
یوم آزادی کی مناسبت سے ضلع بھمبر کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی
یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے بعد سپورٹس اسٹیڈیم بھمبر میں جشن آزادی فیسٹول کا انعقاد ہو گا
جشن آزادی فیسٹول میں مختلف سٹالز، بچوں کے پروگرام منعقد ہوں گے
جشن آزادی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا
جشن آزادی کی مناسبت سے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم ہو گی
جشن آزادی کی مناسبت سے بلدیہ بھمبر کے زیر اہتمام خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا
Comments are closed.