جشنِ آزادی پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے خصوصی پیغام میں کہا کہ 14 اگست ہمارے آبا و اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، جسے جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنرنے عوامی جوش و جذبے کو سراہاہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یومِ آزادی کے موقع پر اپنے گھروں، گلیوں اور بازاروں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا کر اس دن کی خوشیوں میں شریک ہوں اور اس عہد کو تازہ کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.