ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے بلدیہ آفس کا سرپرائز وزٹ کیا حاضری رجسٹر کی جانچ پڑتال، اورسیئر کی غیر حاضری پر تحقیقات کا حکم،مون
سون بارشوں میں مجموعی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار۔
چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم نے مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی،مختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نےصبح دفتری وقت میں بلدیہ آفس بھمبر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ معائنے کے دوران اورسیئر کی غیر حاضری نوٹ کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو
تحقیقات کا حکم جاری کیا۔
چوہدری حق نواز نے بلدیہ آفس میں صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مون سون کے موسم میں بارشوں کے بعد نکاسیٔ آب، سڑکوں
کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے حوالے سے بلدیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
Comments are closed.