گورنر فیصل کریم کنڈی کا دورہ مردان
گورنر خیبرپختونخوا نے مردان میں آزادی پاکستان سولر ایکسپو کا افتتاح کیا۔
ایکسپو پہنچنے پر مئیر مردان حمایت اللہ مایار، سابق صدر مردان چیمبر ظاہر شاہ اور مردان چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر نعمان صراف نے گورنر خیبرپختونخوا کا استقبال کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ایکسپو میں لگائے گئے سولر پینل بنانے والی کمپنیوں اور سولر مصنوعات کے اسٹالز کا معائینہ کیا
سولر ایکسپو میں 50 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کیجانب سے اسٹالز لگائے گئے
موجودہ بجلی بحران صورتحال میں شمسی توانائی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، گورنر کا ایکسپو سے خطاب
صوبہ میں رہائشی عمارتیں اور صنعتی یونٹس شمسی توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
مردان کے 70 فیصد ماربل کے کارخانے سولرانرجی پر منتقل ہو چکے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
توانائی کے متبادل ذرائع کا فروغ ایک بہترین کوشش ہے، فیصل کریم کنڈی
آج کی نمائش کے انعقاد پر مردان چیمبر کی خدمات قابل ذکر ہیں۔فیصل کریم کنڈی
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری نرخوں نے انڈسٹری اور عوام کے مسائل بڑھا دئے ہیں، فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا میں بجلی کی انتہائی پیداوار کے باوجود یہاں کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، فیصل کریم کنڈی
انجینئرز رہائشی اور صنعتی شعبے کو سستی توانائی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی
گورنر کی حیثیت سے مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں سے رابطے میں رہتا ہوں، فیصل کریم کنڈی
صوبے کے حالات میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
صوبہ کا امن تباہ کرنے والے عناصر سیکورٹی اداروں سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
صوبہ کے عوام امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنے اداروں کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.