حال نیوز۔۔۔۔۔۔ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے پوری رائیڈرز کمیونٹی سے معذرت مانگ لی، اینکر پر اداکارہ ندا یاسر نے فوڈ بائیک رائیڈر سے معافی مانگ لی، اپنے بیان میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے میں نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کیا، جو کہ بْرا تجربہ تھا، کوتاہی مجھ سے یہ ہوئی کہ میں نے الفاظ کے چْناؤ میں کوتاہی کر دی، جو شاید عام زندگی میں بات کرتے کرتے ہو جاتی ہے، یہ میرا براہِ راست شو ہے، ریکارڈ نہیں۔
اداکارہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں نے رائیڈر کے حوالے سے جب اپنا بْرا تجربہ شیئر کیا، تو مجھے اس میں یہ لفظ شامل کرنا چاہیے تھا کہ کچھ لوگ ایسا کر جاتے ہیں، میں نے پوری کمیونٹی رائیڈرز کو نہیں کہا، میرا دل یہ نہیں تھا۔ندا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ لفظ شامل کرنا چاہیے تھا کیونکہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، بہت سارے ایسے رائیڈرز ہیں جو بہت ایماندار ہیں، اور بڑی محنت اور مشقت سے اپنی زندگی کے خرچے اْٹھا رہے ہیں
اداکارہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں یہاں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی۔ میں انسان ہوں فرشتہ نہیں اور کبھی کبھار لفظوں کی ہیرا پھیری کی وجہ سے جو دل میں ہوتا ہے وہ زبان پر کسی اور انداز میں بیان ہو جاتا ہے، اور میرے پیارے رائیڈرز بھائی جو مجھے اس وقت دیکھ رہے ہیں، میری وجہ سے اگر آپ دْکھی ہوئے ہیں تو سچے دل سے آپ سے معذرت کرنا چاہتی ہوں۔