بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی کی درخواستیں مسترد

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان کی درخواستوں کو مسترد کردیا، انتخابات مؤخر کرنے کی وجوہات قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں‘فیصلہ جاری، شیڈول برقرار رکھا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے التواء سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات مؤخر کرنے کی وجوہات قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جبکہ گورنر بلوچستان نے بھی مقامی حکومت کے انتخابات مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے شیڈول برقرار رکھا۔

کمیشن کے مطابق حالات و واقعات کے باوجود آئینی ذمہ داری پوری کرنا ضروری ہے حلقہ بندیوں کا عمل دو مرتبہ مکمل کیا جا چکا ہے کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ہائی کورٹ نے بھی درخواستیں خارج کی ہیں کمیشن نے واضح کیا کہ آئین کے تحت انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں ہے انتخابی معاملات پر حکم دینا کمیشن کا دائرہ اختیار ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت کی رکاوٹیں آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوں گی۔کمیشن نے فیصلہ صوبائی حکومت، گورنر اور تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.