خوبرو اداکارہ دنا نیر مبین کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ خوبرو اداکارہ دنا نیر مبین کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اداکارہ دنانیر مبین کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا اور اداکارہ کی خوبصورتی اور اعتماد کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔ معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ دنانیر مبین کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔حال ہی میں اداکارہ کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہے۔

دنانیر مبین کی اس وائرل ویڈیو میں ان کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں میزبان کے ساتھ انتہائی پر اعتماد انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے میزبان کو بتایا کہ میں آپ کے تمام شوز شوق سے دیکھتی ہوں اور ابھی تک آپ کے شو کی ایک بھی قسط ایسی نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو تو کیا میں آپ کے شو کا حصہ بن سکتی ہوں؟جس پر میزبان نے دنانیر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، آپ میرے شو کا حصہ بن سکتی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اسٹار اداکارہ دنا نیر مبین کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا اور اداکارہ کی خوبصورتی اور اعتماد کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ دنانیر مبین وائرل ویڈیوپاوری گرل سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اب تک کئی کامیاب ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.