اسلام آباد۔10اگست وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر رُتھ فاﺅ کی برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فا نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور محروم طبقات کی خدمت میں گزارا۔ اُنہوں نے جزبہ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جذام کے مریضوں کے علاج اور اُنہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر رُتھ فا کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،قوم اُن کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گی،ڈاکٹر رتھ فاکا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے
Comments are closed.