سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی، جبکہ آئی کیپ کے صدر سیف اللہ اور ساوتھ ایشین فیڈریشن آف اکاونٹنٹس کے صدر اشفاق تولہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مولانا بشیر احمد فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھر میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ مستحق افراد کی خدمت کے لیے سرگرم ہے اور اس کے چار بنیادی مقاصد ہیں ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا، ضرورت مندوں کو مفت علاج اور طبی سہولیات مہیا کرنا، نوجوانوں اور مستحق افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور بے گھروں کو چھت فراہم کرنا ہیسیلانی ویلفیئر کی یہ کوششیں ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔
صدر آئی کیپ سیف اللہ نے کہا کہ جو شخص اپنے بچوں کو خود پڑھا نہیں سکتا، اس کے لیے چارٹرڈ اکاونٹنسی جیسی تعلیم ایک ایسا موقع فراہم کرتی ہے جو ایک فرد کی زندگی ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدل سکتی ہییہ تعلیم مستقبل میں طلبہ کے لیے نہایت اہم ہے، مگر بہت سے طلبہ مالی مشکلات کی وجہ سے اسے حاصل نہیں کر پاتے، اس لیے انہیں مکمل تعلیمی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ کچھ والدین بچوں کے لیے روزگار کے مواقع کی درخواست کرتے ہیں، اور ہم ان کے لیے نہ صرف تعلیم بلکہ مستقبل میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔
سیلانی ویلفیئر کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیشہ قائم رہے گی اور آنے والے پانچ سال میں پاکستان میں چارٹرڈ اکاونٹنٹس کی تعلیم میں آئی کیپ نمبر ایک ادارہ بن جائے گااس موقع پر ساوتھ ایشین فیڈریشن آف اکاونٹنٹس کے صدر اشفاق تولہ نے کہا کہ یہ شراکت داری نوجوانوں کے لیے نئے تعلیمی راستے کھولے گی اور بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں سمیت سندھ، گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے بھی بین الاقوامی معیار کی تعلیم تک رسائی فراہم کی جائے گی تقریب میں سیلانی کے ممبر منیجنگ کمیٹی علی اسلم کے علاوہ تعلیمی ماہرین، طلبا اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔