وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ این ایف سی اور دیگر مالی امور میں شفافیت اور منصفانہ تقسیم سے صوبے کی ترقی ممکن ہے اور حکومت اس ضمن میں پرعزم ہے نوجوانوں کو ریاست کے ساتھ وفاداری اور شراکت داری کی دعوت دی اور کہا کہ سماجی یکجہتی، تعلیمی مواقع اور معاشی شمولیت ہی طویل المیعاد حل ہیں ریاست کو نہ صرف سیکورٹی کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں بلکہ معاشی و سماجی پہلوں پر بھی توجہ دینا ہوگی یوتھ انٹیگریشن، لوکل ڈیولپمنٹ، اور تعلیمی مواقع کی فراہمی کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کے لیے مربوط پروگرامز اور مشاورتی فورمز شروع کریں تاکہ نوجوان اپنے حقوق کے لیے جمہوری اور پرامن چینلز کے ذریعے آواز اٹھائیں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں بعض طلبہ ریڈیکلائز ہونے کے خدشات کا سامنا ہیں، اور اس حوالے سے ریاست کے ادارے جیسے انٹیلیجنس ایجنسیز فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ ریاست کا مقصد ایسے نوجوانوں کو تشدد اور دہشتگردی کے راستے سے بچانا اور انہیں مثبت سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے یونیورسٹیوں اور کالجز میں طلبہ کی پروفائلنگ ضروری ہے تاکہ ریڈیکلائز ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کی جا سکے اور انہیں مناسب رہنمائی فراہم کی جا سکے یہ کام صرف سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین اور معاشرتی حلقوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔