سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیلدار نورپورتھل محمد شفیق خان کی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ حکومت پنجاب نے تحصیلدار نورپور تھل محمد شفیق خان کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نورپورتھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان سمیت سینیئر صحافیوں ایم نور دین،راجہ نور الہی عاطف، ملک غلام جیلانی وڈھل ، تصور عباس بھٹی، سوشل ورکرز راجہ طارق مسعود ایاز اور ملک شوکت حیات کھارا نے تحصیلدار محمد شفیق خان کو بطور اسسٹنٹ کمشنر ترقی پانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک محمد شفیق خان کا تعلق خوشاب سے ہے ۔ موصوف نور پور تھل میں تعیناتی سے قبل دیگر مختلف علاقوں میں بطور تحصیلدار فرائض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر پروموشن پر عوامی سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ قومی خدمت کے لیے حسب سابق اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments are closed.