ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد؛ پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور زیر التوا شوکاز نوٹسز اور محکمانہ کاروائیوں کے قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے

ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد؛ پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور زیر التوا شوکاز نوٹسز اور محکمانہ کاروائیوں کے قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل، شوکاز، سسپینشن و دیگر مسائل پر احکامات جاری کیے گئے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے زیرالتوا شوکاز نوٹسز ، انکوائریز کے فیصلے کیے اور غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت، مسکنڈنکٹ، منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث 40 پولیس اہلکاروں کو قانونی تقاضوں کے مطابق مختلف سزائیں دیں اور شوکاز نوٹسز فائنل کیے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو پیغام دیا کہ تمام پولیس جوانوں کے چھٹی، ٹرانسفر، ویلفیئر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں پیش ہوں۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو مزید کہا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور نہایت دیانتداری سے کریں، دوران چیکنگ اور تھانہ جات پر عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

You might also like

Comments are closed.