چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان کا ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان کا ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان، ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان منظو حسین کی والدہ کی تعزیت کے لئے انکی رہائش گاہ پر گئے، چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان کی عدلیہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک ہے ۔اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

You might also like

Comments are closed.