حال نیوز۔۔۔۔پنجگورمیں دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 3 ایف سی اہلکار شہیدجوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں قائم کی گئی فرنٹیئر کور چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 4اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور اور فوری جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
فرنٹیئر کور کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور سرچ آپریشن میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے پورے علاقے کو چاروں جانب سے گھیر لیا گیا ہے۔