حال نیوز۔۔۔۔۔۔خوبرو اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے ہتھے چڑھ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اروشی روٹیلا پر پریانکا چوپڑا کی پوسٹس نقل کر کے لگانے کا الزام عائد کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق خوبرو انڈین اداکارہ اروشی روٹیلا پر مداحوں نے بالی وڈ اسٹار اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹس نقل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔سوشل میڈیا پوسٹ معاملے پر اداکارہ اروشی روٹیلا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صارفین نے نوٹس کیا تھا کہ اروشی روٹیلا نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح ہی پوسٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس کے بعد اروشی روٹیلا کے حوالے سے یہ بات زور پکڑنے لگی کہ وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاپی کر رہی ہیں۔اس حوالے سے جب انڈین میڈیا نے اداکارہ اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ کیا وہ سوشل میڈیا پر ادکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کر رہی ہیں تو اروشی روٹیلا نے اپنا موقف دیدیا۔
ادکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس اس طرح کی چیزوں پر ضائع کرنے کے لیے وقت ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ سب چیزیں کوئی نہیں دیکھتا اور نہ ہی بھی مجھے ایسا کچھ پتہ ہے، مجھے واقعی کوئی اندازہ نہیں ہے کہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کو فالو کرتی ہیں، وہ ایک آئیکون ہیں، ہم ان سے محبت کرتے ہیں۔اروشی روٹیلا کا مزید کہنا تھا کہ قومی اور مذہبی دن پر سب ہی لوگ مبارکباد اور ایک جیسی پوسٹ شیئر کرتے ہیں۔