شادی ہونے سے پہلے ہی میں نے ظہیر کیساتھ ملکر گھر خرید لیا تھا، سوناکشی سنہا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اور ماضی کے سپر اسٹار شترو گن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا کا اپنے ایک اہم راز سے پردا اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی ہونے سے پہلے ہی میں نے ظہیر کیساتھ ملکر گھر خرید لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ظہیر اقبال اور میں نے اپنی شادی سے پہلے ہی میں نے اپنا گھر خرید لیا تھا۔ادکارہ سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو میں اپنے نئے گھر کا دورہ کرایا ہے جہاں اس کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے، ظہیر اقبال بھی ان کے اس ولاگ میں موجود ہیں۔

اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لئے ایک ڈریم ہاؤس دیکھنا چاہتے تھے۔اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی زندگی کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی ہیں اور اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر میک اپ ٹیوٹوریلز سمیت مختلف ٹورز کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔اپنے تازہ ترین ولاگ میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے نئے گھر کے حوالے سے بات کی ہے جہاں وہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ رہیں گی۔ویڈیو کے دوران انہوں نے بتایا ہے کہ یہ وسیع و عریض جائیداد جس کی ابھی بھی تزئین و آرائش اور فرنشنگ ہو رہی ہے، شادی سے پہلے ہی دونوں نے خرید لی تھی۔

ادکارہ سوناکشی کا کہنا ہے کہ گھر کو پچھلے 9مہینوں سے انٹیریئر ڈیزائنر اور ٹھیکیدار تیار کر رہے ہیں۔اس موقع پر سوناکشی اور ظہیر اپنے اس گھر کے اندر گئے جو ممبئی میں واقع ایک بہت بڑی پراپرٹی ہے، اس کے بعد دونوں نے باورچی خانے، لیونگ روم سمیت گھر کے مختلف حصوں کی جھلکیاں شیئر کیں۔ظہیر نے کہا کہ ہم نے شادی سے بہت پہلے ہی پراپرٹی خریدنا شروع کر دی تھی اور اس گھر کو اسی طرح رکھا، ہم نے کہا تھا کہ شادی کے بعد ہی ہم اس میں تزئین و آرائش کا کام شروع کریں گے، شادی سے 10دن پہلے ہم نے انٹیریئر ڈیزائنر کو ڈھونڈا، جنہوں نے اسی عمارت میں تقریبا 6فلیٹ بنائے ہیں، اس لیے وہ یہاں کی معلومات رکھتی ہیں، پھر ہمیں کچھ حیرت انگیز ٹھیکیدار ملے جنہوں نے 9مہینوں میں فلیٹ مکمل کر دیا۔

ظہیر اقبال نے اپنے گھر کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ میرے گھر کا بیسن ایسا ہو کہ پانی ہمیشہ بیچ میں گرے اور اسے بند کرنے کے لیے دوبارہ ہاتھ نہ لگانا پڑے، میں چاہتا تھا کہ تمام فرنیچر اتنا مضبوط ہو کہ کوئی بھی کسی بھی وقت اس پر ڈانس کر سکے۔یہ سن کر سوناکشی ہنس پڑیں اور کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک صاف ستھری اور سفید جگہ ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے گزشتہ سال جون میں شادی کرنے سے پہلے 7سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، یہ جوڑا سلمان خان کی طرف سے دی گئی ایک پارٹی میں ملا تھا۔

سوناکشی سنہا کے شوہر ظہیر اقبال بھی انڈین فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں انہوں نے 2019 کی فلم نوٹ بک سے ڈیبیو کیا تھا، جسے سلمان خان نے پروڈیوس کیا تھا، انہوں نے سوناکشی کے ساتھ 2022 کی فلم ڈبل ایکس ایل اور میوزک ویڈیو بلاک بسٹر میں اداکاری کی۔سوناکشی اور ظہیر نے گزشتہ سال 23جون کو اپنے ممبئی کے گھر پر ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کی، بعد میں انہوں نے فلم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے استقبالیہ دیا، جس میں ادکارہ ودیا بالن، ریکھا، آدتیہ رائے کپور، تبو اور انیل کپور جیسی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.