حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ صاحبزادہ فرحان نے ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو کسی کے پاس بھی نہیں، صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری سکور کی اور 36گیندوں پر 51رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سری لنکن سرزمین پر ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو بابر اعظم کے پاس بھی نہیں ہے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 17ویں اوورمیں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
گرین شرٹس کے صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری سکور کی اور 36گیندوں پر 51رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب 25، سلمان علی آغا 16اور فخر زمان نے 5رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان سری لنکا میں سری لنکا کے خلاف نصف سنچری سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی 2009 (50)اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012 (52*)سری لنکا کیخلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پر نصف سنچری بنانے والے واحد پاکستانی بیٹر تھے۔
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سری لنکا کیخلاف سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے مشترکہ طور پر دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 3ففٹی پلس سکور کیے، صاحبزادہ فرحان، یونس خان اور شعیب ملک 2،2نصف سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔