نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات،  مریم نوازبھی ملاقات کے دوران موجود تھیں، قائد پاکستان مسلم لیگ ن بے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چلائی جانے والی گھٹیا مہم پر افسوس کا اظہار کیا، ایسے عناصر کی وجہ سے آج سیاست میں تحمل‘بردباری ختم ہوتی جارہی ہے عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے رائے ونڈ جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے ملاقات کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ سے حالیہ دنوں ہونے والی قانون سازی کے تناظر میں بھی اہم قومی امور زیر بحث آئے۔

میاں نوازشریف نے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے چلائی جانے والی گھٹیا مہم پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے عناصر کی وجہ سے آج سیاست میں تحمل‘بردباری ختم ہوتی جارہی ہے عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں وزیراعظم شہبازشریف نے داخلی و قومی سلامتی کے اہم امور پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.