جیولین اسٹار ارشد ندیم ان ایکشن، نیشنل گیمز میں جوہر دیکھائینگے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ جیولین اسٹار ارشد ندیم ان ایکشن، نیشنل گیمز میں جوہر دیکھائینگے، جیولین تھرو ایونٹ صبح گیارہ بج کر پنیتالیس منٹ پر شروع ہوگا کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت چکے۔ نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے جس میں جیولین اسٹار ارشد ندیم آج ایکشن میں دکھائی دینگے۔ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے نمائشی تھرو کی تھی۔

نیشنل گیمز کے پروگرام کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ پیر کی صبح گیارہ بج کر پنیتالیس منٹ پر شروع ہوگا جس میں ارشد ندیم واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے حال ہی میں ریاض میں منعقدہ اسلامک گیمز میں 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ ارشد ندیم نے کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

نیشنل گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آرمی کی لیفٹیننٹ مصباح نے جیت لیا، اُنہوں نے شوٹنگ میں خواتین ایونٹ کے 50 میٹر رائفل میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مینز میں 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں نیوی کے شوٹرز نے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 35 ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کے حصول کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔باقاعدہ مقابلوں کے پہلے روز شوٹنگ ایونٹ میں 6 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوگئے۔

کراچی میں جاری نیشنل گیمز میں آرمی نے 4 اور نیوی نے 2 گولڈ میڈل جیتے۔خواتین ایونٹ میں آرمی کی لیفٹیننٹ مصباح نے گیمز کا پہلا سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اُنہوں نے خواتین کی 50 میٹر رائفل میں گولڈ میڈل جیتا۔ نیشنل گیمز میں مینز اور ویمن فٹ بال کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا، ویمن فٹبال میں آرمی نے کے پی کو 0-23 سے ہرایا جبکہ سندھ اور واپڈا کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.