ویڈیو پرردعمل دیتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کرکٹ میں کم دلچسپی لینے لگے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی صحت اور فٹنس پرسوال اٹھائے ہیں۔ کئی صارفین نے ان کا دفاع بھی کیا جن کا کہنا تھا کہ نجی تقریبات میں خوشگوار لمحات گزارنا کسی کھلاڑی کے پیشہ ورانہ رویے پر اثر نہیں ڈالتا۔ نسیم شاہ قومی ٹیم کے اہم بولر ہیں اور حالیہ مہینوں میں فٹنس مسائل کے باعث کچھ میچوں سے باہر رہے۔ وہ حال ہی میں مکمل بحالی کے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا فاشت باؤلر نسیم شاہ کا وزن بڑھ رہا ہے، ان کی پلیٹ چاولوں سے بھری ہوئی ہے اور ساتھ سیون اپ پی رہے ہیں،انہیں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،چند صارفین یہ کہتے نظرآئے کہ وہ شادی میں آئے ہیں انہیں آرام سے کھانا کھانے دیا جائے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ بریانی کھاؤ اورپھر10 اوورزمیں 80 سکورکھاؤ ایک اورکا کہنا تھا کہ صرف مہارت کافی نہیں ہوتی، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔