حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان کے جارحانہ مزاج سابقہ اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے صائم ایوب کر اپنی بیٹنگ بہتر کرنے کیلئے مزید سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو وکٹیں لینے کا نہیں بلکہ رن بنانے کا فن سیکھنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں صائم ایوب بیٹنگ میں مسلسل فلاپ ثابت ہوئے جبکہ بولنگ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب احمد شہزاد نے انہیں بیٹنگ کا فن سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایشیا کپ کے دوران 7 اننگز میں صائم ایوب صرف 37 رنز بناسکے اور چار مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے۔بولنگ میں صائم ایوب نے 6.40 فی اوور کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کیں اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ صائم ایوب ہمارے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں تھا جہاں اسے شاید ہی کوئی موقع ملا، اس نے سخت محنت کی اور اچھا کھیلنا شروع کیا پھر اس کا ایک اچھا سیزن تھا۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ایسے ملک میں جہاں زیادہ کھلاڑی نہیں ہیں جب آپ کو ایسا کوئی مل جائے تو آپ کو اس کی حمایت کرنی ہوگی۔احمد شہزاد نے صائم ایوب کو 50 مواقع مل چکے ہیں مگر انکی کارکردگی بیٹنگ میں صفر ہے۔ صائم ایوب کو مکمل طور پر فارم بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صائم کی بولنگ عمان یا یو اے ای جیسی ٹیموں کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتی ہے لیکن مضبوط ٹیموں کے خلاف اس نے کام نہیں کیا مثال کے طور پر بھارت کے خلاف ان کی بولنگ اچھی نہیں رہی۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ صائم کو رنز بنانے کا فن سیکھنا ہے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانا چاہیے، ’اے‘ ٹور کھیلنا چاہیے۔