سیکرٹری انڈسٹری لیبر ویلفیئر چوہدری عبد الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف انسپکٹر آ تش گیر مادہ راجہ وسیم افضل انسپکٹر اوزان پیمائش اعجاز احمد نے میرپور کوٹلی روڈ میں موجود تمام پٹرول پمپوں کی پڑتال کی

سیکرٹری انڈسٹری لیبر ویلفیئر چوہدری عبد الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف انسپکٹر آ تش گیر مادہ راجہ وسیم افضل انسپکٹر اوزان پیمائش اعجاز احمد نے میرپور کوٹلی روڈ میں موجود تمام پٹرول پمپوں کی پڑتال کی۔ دوران پڑتال پٹرول پمپ کے پیمانہ جات کی بھی عملی پڑتال کی جن پٹرول پمپس کے پیمانہ جات میں ڈیزل اور پٹرول کی مقدار میں کمی پائی گئی ان کی نوزل کو موقع پر سیل کیا گیا اور جرمانے کئے گئے اور پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کے وہ اپنے پیمانے درست کروائیں بصورت دیگر سیل شدہ نوزل کو کسی بھی صورت کھولا نہیں جائے گا۔انہوں نے مذید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی ایک سنگین جرم ہے جس کے خلاف حکومتی ہدایات کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپ کو مکمل سیل بھی کیا جاسکتا ہے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لا کر مقدمات قائم کیے جاسکتے ہیں اس حوالے آتش گیر مادہ اور اوزان و پیمائش کی طرف سے روزانہ کی چیکنگ کی جاری ہے ضلع بھر کے تمام پٹرولیم مصنوعات رکھنے والوں کو ہدایات دی گئی ہیں وہ اپنے پیمانے درست رکھیں۔

You might also like

Comments are closed.