پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے مابین پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق
سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کے روٹ پر مشاورت مکمل، عملی اقدامات جلد شروع ہوں گے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ
حکومت بلوچستان کا بیرون ملک کے بجائے پاکستان ریلویز سے انجن اور بوگیاں خریدنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چھ ماہ میں انجن اور بوگیوں سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی
پاکستان ریلویز دستیاب انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع کرے گی، حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز متفق
پیپلز ٹرین سروس بلوچستان کے عوام کو باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پیپلز ٹرین سروس کے آغاز سے مقامی افراد کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوں گی ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین سروس عوام کی سفری سہولیات میں جدت کا نیا دور ثابت ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پیپلز ٹرین سروس کے ہر مرحلے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس سے خطاب
Comments are closed.