وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیرحکومت سردار محمد حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

مظفر آباد ( پی آئی ڈی ) 6 اگست 2025
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیرحکومت سردار محمد حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو منگ میں حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات ، وسائل کے مؤثر استعمال اور مستقبل کے لیے درپیش چیلنجز بارے بھی آگاہ کیا گیا ، ملاقات میں وفد کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو منگ جسہ پیر کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ، ملاقات کے لیے آئے وفد میں امیر جماعت اسلامی ضلع سدھنوتی سردار ذوالفقار ،ممبر ضلع کونسل منگ سردار شوکت علی، ممبر ضلع کونسل شیر خان سردار آفتاب ، صدر مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن منگ سردار شبیر ، چیئرمین نواب جسی خان فاؤنڈیشن سردار تنویر خادم ، چیئرمین یونین کونسل منگ سردار طاہر اور دیگر شامل تھے ۔ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں ، روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات لائی گئیں ہیں ، حکومت نے اجتماعیت کو فوقیت دی ہے، ریشنلائزیشن کی بدولت اداروں کی کارگردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، گورننس سسٹم کو مؤثر بنایا ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، ہم نے گورننس کو بہتر بنا کر عوام اور حکومت کے درمیان رشتے کو مضبوط کیا ہے ، عوام دوست اقدامات سے حقیقی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ مافیاز کو نکیل ڈالی ہے ، ریاست سے اقربا پروری کا خاتمہ کرکے عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کیا ہے ،خطہ کی پائیدار ترقی کے لیے عوام دوست اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔

You might also like

Comments are closed.