میرٹ کے بغیر گھمبیر مسائل کا حل ممکن نہیں، میر سرفراز بگٹی

حال نیوز۔۔۔۔۔ میرٹ کے بغیر گھمبیر مسائل کا حل ممکن نہیںہے ، میرٹ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کی بہتری سے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا ،میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا ت تھا کہ میرٹ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کی بہتری سے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا ریاست سے دوری ختم ہوگی اور ایک شفاف و فعال نظامِ حکومت تشکیل پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی آج یہ وعدہ پورا کر دکھایا وعدہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر مبنی نظام اور میرٹوکریسی کو فروغ دیں گے تاکہ ہر حقدار کو اس کا حق ملے ۔

میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک خواب تھا جو آج حقیقت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں سب سے پہلے اقرا کا حکم دے کر تعلیم کی اہمیت اجاگر کی گئی مگر افسوس کہ معاشرتی طور پر تعلیم نسواں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں ہمیشہ تعلیم، خصوصا تعلیمِ نسواں کو نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بزرگوار میر غلام قادر بگٹی نے بیکٹر میں پہلا اسکول قائم کیا تھا جہاں ابتدائی چھ ماہ تک وہ خود اور ان کی بہن پہلے دو طالب علم تھے۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز اساتذہ کی میرٹ پر کنٹریکٹ بھرتی سے کیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے لگ بھگ 14ہزار اساتذہ کو میرٹ پر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جس کے نتیجے میں 3200غیر فعال اسکول دوبارہ فعال ہوئے اور 94ہزار بچوں کا داخلہ ممکن ہوا کالجز کی حاضری میں 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 600کمیونٹی اسکولوں میں 32ہزار نئے طلبہ داخل ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ان کمیونٹی اسکولوں کو دو کمروں تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے غیر حاضری کی پاداش میں سینکڑوں اساتذہ کو برطرف کیا گیا ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کے لیے سالانہ 79ملین روپے کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور حکومت اس کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنا کر نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے میرٹ کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے افسران کسی دباوکے بغیر میرٹ پر فیصلے کریں وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے باقی ماندہ بند اسکول سردیوں کی تعطیلات کے بعد سو فیصد کھل جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے کے بعد محکمہ تعلیم میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے۔

میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز اسکول جناح ٹاو ن کوئٹہ کےلئے دو بسوں کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ ہدایت کی کہ اسکولوں کو فراہم کردہ بسوں کا رنگ پیلا رکھا جائے تاکہ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرز پر یہ تعلیمی اداروں کی مخصوص پہچان کے طور پر جانی جائیں، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاو ن کوئٹہ پہنچنے تو صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ، سمیت اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا اور بچوں نے پھول پیش کئے اسکول کی طالبات کے بینڈ دستے نے وزیر اعلی کو سلامی پیش کی ، وزیر اعلی بلوچستان نے بینڈ دستے کی کارکردگی و صلاحیتوں پر انہیں شاباش دی اور دو لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.