سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، اعظم خان

حال نیوز۔۔۔۔۔ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، سابق کرکٹرز بابر اعظم سے حسد کرتے ہیں ، پاکستان کرکٹ مشہور فاسٹ بولر کی وجہ سے ہوئی لیکن بابر اعظم اپنی بیٹنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں ۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا کہنا ہے کہ کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔ سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور کرکٹر اعظم خان نے یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جب بیٹنگ کے لیے آتا ہے تو شائقین کرکٹ شور مچانا شروع کردیتے ہیں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید سابق کرکٹرز سے یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ مشہور فاسٹ بولر کی وجہ سے ہوئی لیکن بابر اعظم اپنی بیٹنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت میں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، لکشمن، دھونی کتنے بڑے کھلاڑی موجود تھے پھر ویرات کوہلی نے آکر اپنا نام بنایا لیکن یہاں پر بابر اعظم کے برابر کا کوئی نہیں۔

اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر، شاہین آفریدی کے مقابلے میں زیادہ اسمارٹ بولر ہیں، شاہین ڈیتھ اوورز میں اچھی یارکر کرتے ہیں، لیکن عامر آف کٹر، سلو بانسر بھی کرتے ہیں، شاہین کو اگر ایک چوکا لگ گیا تو وہ میں جانتا ہوں کہ مجھے اگلی بار پر مارنے آئیں گے ،یہ اچھی بات ہے ایسا ایگریشن فاسٹ بولر میں ہونا چاہیے۔اعظم خان نے کہا کہ عامر، شاہین اور دونوں ہی اچھے بولر ہیں، اگر شاہین کو نئی گیند سے کھیلوں گا تو مجھے معلوم ہے کہ اس نے میرا پاﺅ ں توڑنا ہے لیکن عامر کو معلوم ہوتا ہے کہ بیٹرز کیا سوچ رہا ہے اس کے مطابق بولنگ کرنی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.