انگلینڈ میں اسلامو فوبیا، پیس ہیون میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

حال نیوز۔۔۔۔۔انگلینڈ میں اسلامو فوبیاکا ایک اور واقعہ، ساحلی شہر پیس ہیون میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ساحلی علاقے پیس ہیون میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔انگلینڈ کی پولیس نے مسجد کو آگ لگانے کے واقعہ کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔انگلینڈ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا دس بجے پیش آیا۔

دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔اس وقت مسجد کے چیئرمین اور ایک نمازی عشا کی نماز کے بعد چائے پی رہے تھے۔چیئرمین نے بتایا کہ ہم نے ایک زور دار دھماکہ سنا، باہر نکلے تو دیکھا مسجد کا دروازہ شعلوں میں گھرا ہوا ہے، ہم فورا باہر بھاگے اور مدد کے لیے پکارا۔مسجد میں موجود دونوں افراد محفوظ رہے تاہم داخلی حصے کو نقصان پہنچا۔

اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جب کہ مغربی میڈیا کا دہشت گردی کے حوالے سے دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا۔مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی اور نفرت انگیزی کے واقعات کو غیرملکی میڈیا مخصوص زاویے سے پیش کرتا ہے، اسلاموفوبیا اب کئی مغربی معاشروں میں ایک انتہائی پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ برطانیہ کے جنوبی ساحلی قصبے پیس ہیون میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، آگ نے مسجد کے دروازے اور باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

میڈیا نے مسجد پر دہشتگردانہ حملے کو محض ایک نفرت انگیز جرم قرار دیا جبکہ سی این این نے مسجد پر دہشتگرد حملے کو پرتشدد حملہ قرار دیا۔عالمی جریدے نے بھی مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کے واقعے کو ایک آگ لگنے کاواقعہ قراردیا، دہشتگردی کے واقعہ پر برطانوی اعلی حکومتی عہدیداران کے واضح مذمتی بیانات بھی منظرعام پر نہیں آئے۔مغربی میڈیا میں دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ کی واضح کوریج سامنے نہیں آئی، مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنا مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کو مغرب میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.