حال نیوز۔۔۔۔۔۔ظہران ممدانی میئر نیو یارک منتخب ہو گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی شکست ان کے تمام مخالف امیدوار جیت گئے۔ ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی ڈیموکریٹس کامیاب ہو گئے۔ممدانی کی کامیابی اصل میں ٹرمپ اور ایلون مسک کی شکست کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بھی شکست ہے، ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم مئیر،تاریخ رقم ہوگئی 1969کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا، امریکہ کی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا،نیوجرسی، ورجینیا اور نیویارک کے انتخابات میں ٹرمپ کے حامیوں امیدواران کو بدترین شکست،امریکی عوام نے صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجودمسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے، ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف کرٹس سلوا سے تھا۔
امریکہ کے شہر نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں 1969کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 20لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔یہاں اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے مخالفت کے باوجود مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک شہر کے میئر منتخب ہوئے۔ٹرمپ کی جانب سے آزاد امیدوار اور نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کی گئی تاہم انہیں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ظہران ممدانی 1991میں یوگنڈا میں پیدا ہوئے، زہران ممدانی کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔ ممدانی کی فلم ساز والدہ میرا نائر آسکر کے لیے نامزد کی جاچکی ہیں اور والد محمود ممدانی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ زہران کی اہلیہ رما دواجی شامی آرٹسٹ ہیں۔
امریکہ میں ظہران ممدانی کا ورکنگ کلاس ایجنڈا جیت گیا ہے، ممدانی کے وعدے سستی رہائش، مفت پبلک ٹرانسپورٹ، یونیورسل چائلڈ کیئر اور مڈل کلاس کے دیگر مسائل کے حل سے متعلق ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخالفت نے بھی ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ظہران ممدانی واضح کرچکے ہیں کہ وہ کامیاب ہونے پر گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد کردیں گے، شہر میں مفت ٹرانسپورٹ ہوگی اور چائلڈ کیئر کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ ظہران ممدانی نے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کا ٹوٹا اعتماد بحال کیا۔ظہران ممدانی فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کربولنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ظہران نے کہا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو مطلوب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرادیں گے۔زہران ممدانی کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد نیویارک میں اس وقت جشن کا سا سماں ہے۔
ریاست ورجینیا اور نیو جرسی میں بی ڈیموکریٹس نے میدان مار لیا جو ٹرمپ کی بہت بڑی شکست ہے۔ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ایگزٹ پولز کے مطا بق ڈیموکریٹ امیدوار ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں۔ ورجینیا میں ہی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب ہوگئیں، غزالہ ہاشمی پہلی بھارتی نژاد اور پہلی مسلم نائب گورنر ہیں۔غزالہ ہاشمی پچھلے برس اس ریاست کی دوسری بار سینیٹر بنی ہیں، انہیں ریاست کی پہلی مسلم اور جنوب ایشیائی امریکن خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
نیوجرسی میں گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل کامیاب ہوگئیں۔ مائیکی شیریل کا مقابلہ ری پبلکن حریف اور ریاست کے سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی سے تھا۔زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد ایک اور مسلم اور پاکستانی امیدوار معصب علی کی کامیابی کا بھی امکان ہے جو ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی میں مئیر کا الیکشن لڑرہے ہیں۔لاہور میں پیدا مصعب علی سن دو ہزار میں والدین کے ساتھ جرسی سٹی منتقل ہوئے، نان الیون کے بعد مصعب کے والد کو نوکری سے نکال دیا گیا اور انکی ٹیچر والدہ کو حجاب کرنے پر شدید تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا کے میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز دوسری مدت کے لیے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔