حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں محبتوں بھرا شہر آبادہو گیا، عالمی تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہو گا، تبلیغی اجتماع پنڈال تیار کر لیا گیا، امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والے لاکھوں مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پہلا مرحلہ آج نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے شروع ہو رہا ہے اختتامی دعا9 نومبر بروز اتوارصبح 8/30 بجے ہوگی،جس کی تیاریاں مکمل، ایل ڈبلیو ایم سی عملہ نے پنڈال کی حدوں میں صفائی اور پانی کے چھڑکاؤں میں مصروف ہیں۔ را ئیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج6نومبر کو شروع ہو رہا ہے، تبلیغی اجتماع پنڈال میں بانسوں کا شہر آباد، امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والے لاکھوں مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے شروع ہو رہا ہے اختتامی دعا9 نومبر کو ہوگی،جس کی تیاریاں مکمل، ایل ڈبلیو ایم سی عملہ نے پنڈال کی حدوں میں صفائی اور پانی کے چھڑکاؤں میں مصروف ہے جبکہ تبلیغی اجتماع سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سکیورٹی لگائے جائیگی، ٹریفک انتظامات شیڈول کی مطابق تیار اور ٹریفک پلان ترتیب، جبکہ صوبائی،وفاقی محکمہ جات نے انتظامات بھی مکمل کر لیئے،اجتماع گاہ کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم قائم، پہلے مرحلہ میں حلقہ نمبر 3 میں دیر بالا، دیر پائین، باجوڑ، چترال،حلقہ نمبر 5 میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ، حلقہ نمبر 8 میں صوبہ سندھ، بغیر کراچی حلقہ نمبر 12 راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر حلقہ نمبر 13 کلی مردان، بو نیر، کرک سے لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔
ضلعی اور تبلیغی مرکز انتظامیہ کی جانب سے مندوبین کی سہولت کے لیئے اجتماع گاہ پنڈا ل کو جانیوالے تمام راستوں پر سٹریٹ لائٹ نصب ہے، محکمہ لیسکو واپڈابجلی فراہم کے لیئے ان ایکشن ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے دس بیڈز کا عارضی ہسپتال اور آٹھ ڈسپنسریاں قائم ہے،ریلوئے کی جانب سے خصوصی ٹرینیوں کے ذریعے رائیونڈ پہنچے گے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر الیکٹرو ک بسوں کا اہتمام جو ٹھوکر نیاز بیگ ٹاور سے رائیونڈ اجتماع گاہ تک چلائی جائیں گی اور فی سواری کریا بھی25روپے ہے۔
حکومت کی جانب سے ریلوئے اسٹیشن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ ریسکیو ٹیم کی ایمبولینس اور فائربریگیڈ ز کا الگ کیمپ قائم ہے،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے سینکڑوں کارکنان،گاڑیاں تین شفٹوں میں مصروف عمل ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گردوغبارسے بچاؤ کیلئے واٹر بوزل سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اور فوری ویسٹ اٹھانے کا انتظامات ہیں،اجتماع گاہ کے داخلی وخارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی، کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں جنکا کنٹرول روم اے سی آفس پاجیاں میں قائم ہوگا جہاں فوکل پرسن موجود ہونگے۔