حال نیوز۔۔۔۔۔افغانوں نے بے وفائی کی، جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتے، جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گودی سے کھینچ لیں گے، پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے، ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا،افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، وزیر اعظم پاکستان نے اس کواپ گریڈیشن کیلئے چنا، اس کیلئے2بلین کے فنڈز مختص کئے گئے جس کا آئندہ سال جون میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے، ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے۔
حنیف عباسی وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتا،پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے،جو پاکستان کیخلاف بولے گا اس کی زبان گودی سے کھینچ لیں گے،ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دیگا، افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کیساتھ ملکر پاکستان پر حملہ کیاتھا، افغانیوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیاہے۔دہشتگرد کا کوئی دین اور ساتھی نہیں جہاں مفاد ہوگا وہیں جائیگا،اس وقت24 کے قریب گروہ افغانستان پر قابض ہیں کون کس کی سنے گا،دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے جس کے جلد مثبت اثرات مرتب ہونگے، ریلوے کو برق رفتاری کیساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائینگے، ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے،ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی سمیت چار اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جا ئیگا فیصل آباد سے لاہور ایک بار پھر خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔ کل لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تھی جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود تھی۔وزیر اعظم کے کہنے پر ریلوے میں جدت پر جو کام ہو رہاہے وہ سب دیکھ رہے ہیں،فیصل آبادسٹیشن کی تزئین و آرائش گوروں کے بنائے ہوئے سٹیشن کے مطابق ہوئی ہے جس کیلئے سی ای او ریلوے،ڈی ایس کی محنت کو سراہتا ہوں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ صنعت کا ر میاں ادریس نے اسٹیشن کی تزئین و آرائش میں تعاون کیا اللہ انہیں اس کااجر دے گا۔ پاکستان ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے،آج فیصل آباد کل راولپنڈی کا افتتاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شالیمارٹرین جدید سہولیات سے آراستہ اور بہترین صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مکمل ڈیجیٹلائزٹرین ہے،نارووال کے چار سیکشنز بھی جنوری تک مکمل ہونگے،سیلاب کے دوران شور کو ٹ سیکشن توڑا گیا جسے بحال کردیا گیاہے،یہاں پانچ چھ سو مسافر انتظار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی روہڑی کا پانچ سو کل میٹر کا سیکشن ہے اس پر کام شروع کر دیا ہے،یہ1861کا بنا ہوا ٹریک ہے،وزیر اعظم پاکستان نے اس کواپ گریڈیشن کیلئے چنا، اس کیلئے2بلین کے فنڈز مختص کئے گئے جس کا آئندہ سال جون میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ چاغی کے884 کلو میٹر ٹریک میں سے 400 کا نیا اور 484 کا اپ لفٹ ٹریک کیا جائے گا، اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کو سنگل سے ڈبل ٹریک بنایا جارہا ہے جہاں 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں سے ہی سفر مختصر ہو گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے14 سکولوں میں 3 سکول آؤٹ سورس ہوئے ہیں 3 ہونے جا رہے ہیں،ایک کراچی کا سکول ہے، دو لاہور کے اور مزید تین سکول آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں جہاں معیاری تعلیم ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ہسپتالوں میں ان ڈور سو فیصد علاج مفت ہو گا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تین سو مسافروں کو لیجانے والا جہاز کا پائلٹ فائیو سٹار ہوٹل میں رہے اور ہمارے عملے کیلئے کوئی سہولت نہ ہو یہ نہیں ہوسکتا، ہم چھ ماہ میں دس مقامات پر ڈرائیورز و عملہ کیلئے بہترین ماحول دینگے۔کارگو وین،لگج وین آؤٹ سورس کے حوالے سے اسی سال دس بلین کا فنانشل امپیکٹ آئے گا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شکست کے زخم چاٹنے والا دشمن آرام سے نہیں بیٹھا،پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فیلڈمارشل کی دھاک بیٹھی ہے،چائنا، امریکہ، روس بھی ساتھ کھڑا ہے،سنٹرل ایشا کی آپ نمائندگی کر رہے ہیں،دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پورا پاکستان نظر آیا،جو پاکستان کو نہیں مانتا میں اسکو نہیں مانتا،پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے،جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گودی سے کھینچ لیں گے۔ ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا،افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے 1965 میں بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، انہوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ پنجاب، بلوچستان کی طرف دیکھ لیں،آپ کے صوبہ میں جان و مال محفوظ نہیں،دہشت گرد کا کوئی دین اور ساتھی نہیں جہاں مفاد ہوگا وہیں جائیگا،اس وقت24 کے قریب گروہ افغانستان پر قابض ہیں کون کس کی سنے گا۔ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ جب ملازمین کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں سہولیات ملیں گی تو وہ مزید بہتر انداز میں پرفارم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام کوچز اور سٹیشنز کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے،نئے ٹریکس بچھانے کے ساتھ ساتھ پرانے ٹریکس کو بہتر بنارہے ہیں، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ملازمین کو سراہا جا ئے گا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ہم اپنے گھروں میں پرسکون طریقے سے زندگی بسر کررہے ہیں تو اس کا سہرا ہمارے ان شہیدوں کے سر ہے جو دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے۔