دشمن ریاست توڑنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہو گا، سرفراز بگٹی

حال نیوز۔۔۔۔۔دشمن ریاست توڑنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہو گا، بلوچستان کے نوجوان منفی پروپیگنڈوں سے دور رہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے نوجوانوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں بلکہ کرپشن ہے جب ہم کرپشن کے چیلنج پر قابو پا لیں گے تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع میسر آئیں۔

میر سرفراز بگٹی نے یہ بات نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں رانا مشہود احمد خانچیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام، یوتھ ڈیلیگیٹس، فوکل پرسنز اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شریک تھے اس موقع پر میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر تشدد کے ذریعے ریاست توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نوجوان ریاست کے اصل بیانیے کو عام کریں مثبت سوچ کو فروغ دیں اور تشدد پر مبنی رویوں اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دلائل اور حقائق سے دیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے متعلق تصور اور حقیقت میں فرق جاننا نوجوانوں کے لیے نہایت ضروری ہے ریاست کے لیے ہر نوجوان ایک قیمتی اثاثہ ہے اور حکومت ان کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے ہر تلخ سے تلخ سوال کا جواب دلیل اور سچائی کی روشنی میں دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دشمن ریاست توڑنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہو گا، بلوچستان کے نوجوان منفی پروپیگنڈوں سے دور رہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے نوجوانوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

رانا مشہود احمد خان چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت ہر سطح پر نوجوانوں کو سن رہی ہے یہ پہلی حکومت ہے جس کے دور میں نوجوانوں کی بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں ہواں کا رخ بدلا گیا ہے رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چھ مرتبہ کوئٹہ آیا ہوں مگر اس بار میں نے تبدیلی کی وہ ہوائیں محسوس کی ہیں جو نوجوانوں کے اعتماد کی علامت ہیں وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں نوجوانوں کی شمولیت اور انگیجمنٹ قابلِ تعریف ہے اور ان کے اقدامات بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.