پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنیکا اعلان کر دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنیکا اعلان کر دیا۔ جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی جلسہ کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ حکومت جلسہ کرنے کی اجازت اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کریں۔

داؤد شاہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے جس کی پاداش میں پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان گزشتہ 790دن سے بے گناہ جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں مگر حکمران انہیں جھکانے میں ناکام رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج سالگرہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منائی گئیں اور کوئٹہ میں عمران خان کی صحت اورسلامتی کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

داؤد شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 7نومبر ہاکی گراونڈ میں مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے مرکزی اورچاروں صوبوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ انکا کہنا تھا ہم باقاعدہ جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیں گے اورامید ہے کہ صوبائی حکومت نہ صرف ہمیں پرامن جلسے کی اجازت دے گی بلکہ جلسے کے شرکا کو مکمل سیکورٹی بھی فراہم کریگی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد خان کاکڑ کا کہنا تھا پاکستان کے عوام پراسوقت فارم 47کے حکمرانوں کو مسلط کیا گیا ہے جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ڈیل کرلی ہے اور جلد عوام کے سامنے یہ ڈیل آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسوقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وا مان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.