حال نیوز۔۔۔۔۔ افغانستان کی سنگین صورتحال، 4 ممالک کی اہم بیٹھک آج روس کے شہر ماسکو میں ہو گی افغانستان کی صورتحال پر ہونیوالے اہم اجلاس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سر جوڑ کر بیٹھیں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صادق خان کرینگے، اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی پر اہم گفتگو ہو گی۔چاروں ممالک افغانستان میں کسی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کریں گے، پابندیوں کے نظام میں زمینی حقائق کے مطابق تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا،محمد صادق خان کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے، دہشت گردوں کی بھرتیوں، اسلحہ رسائی اور فنڈنگ کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔پاکستان بی ایل اے، ٹی ٹی پی، جیش العدل کے نیٹ ورکس کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا، اجلاس میں انسانی حقوق، خواتین و بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر بھی بات چیت ہو گی۔
چاروں ممالک افغانستان میں جامع و وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور دیں گے پاکستان افغان مہاجرین کی جلد اور باعزت واپسی پر بھی زور دے گا،افغانستان کے منجمد اثاثہ جات کی بحالی پر اتفاق متوقع ہے،چین، روس اور ایران کے خصوصی ایلچی اجلاس میں شریک ہوں گے۔امریکہ کے شہر نیویارک میں افغان صورتحال پر وزرائے خارجہ اجلاس ہو چکا، محمد صادق نے بھی ایران میں افغان امور پر اہم مشاورت کی تھی،پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں۔