ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے روایتی نیلا گاؤن اور ٹوپی پہن کر حلف لیا، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر ڈاکٹر آنوریس کاؤزا کا تمغہ عطا کیا گیا۔22 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نڈال نے اپنے پیغام میں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر، شکر گزاری اور خوشی، میرے لیے یہ ایک عظیم اعزاز ہے کہ میں اس تاریخی یونیورسٹی کا پہلا کھلاڑی ہوں جس نے اسپین کی ثقافت پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
رافیل نڈال کا کہنا تھا کھیل انسان کی شخصیت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ حریف کا احترام، دیانت دارانہ مقابلہ اور دوسروں کی محنت کو سراہنے کا درس دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسی دنیا میں جو تقسیم اور انتشار کی طرف بڑھ رہی ہے، میرا یقین ہے کہ کھیل انسانوں کے درمیان تعلق، ہم آہنگی اور باہمی احترام کا پل بن سکتا ہے۔
رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ سلامانکا اور یونیورسٹی آف سلامانکا کے تمام لوگوں کا شکریہ، یہ دن ہمیشہ میری یادوں میں زندہ رہے گا۔ رافیل نڈال کے اس تاریخی اعزاز کے موقع پر ان کی اہلیہ میری پیریلو، والدین سیباسٹیان اور آنا ماریا اور بہن ماریبل بھی تقریب میں موجود تھیں۔