خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال نے بھارت کے حوالے سے اہم بیان دیدیا

حال نیوز۔۔۔۔۔ خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال نے بھارت کے حوالے سے اہم بیان دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انڈین فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی ہندوستان نہیں جاؤں گی۔

خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال نے انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہندوستان نہیں جاؤں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش ہوں، اگر میں اپنے ملک میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکی تو میرے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی بات نہیں ہو گی۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے اپنے لوگوں سے پیار و محبت چاہیے بعد میں کچھ اور لیکن میں اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ یہاں مجھے جو عزت ملتی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.