پاکستان آئیڈیل نے شروع ہوتے ساتھ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

حال نیوز۔۔۔۔۔ پاکستان آئیڈیل نے شروع ہوتے ساتھ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ منتظر میوزک مقابلے پاکستان آئیڈل کا دھماکے دار آغاز نجی ٹی وی پر ہو گیا ہے۔ ملک بھر کے نوجوان گلوکار اپنی آواز کے جادو کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی پہلی کوشش کی۔

پاکستان آئیڈل نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا جس کی پہلی ہی قسط نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ سپر اسٹار بننے کا خواب رکھنے والے امیدواروں کی ایک کے بعد انٹری ہوئی،کئی خوبصورت آوازوں نے ججز اور ناظرین کو متاثر کیا تاہم ججز کیلئے بھی انتخاب آسان نہ رہا۔ ججز نے نا صرف آواز کی پختگی بلکہ انداز، پیشکش اور جذبے کو پرکھتے ہوئے امیدواروں کا سخت امتحان لیا۔

پاکستان آئیڈیل کے میزبان سید شفاعت علی نے بھی اپنے منفرد انداز سے میوزک کے سب سے بڑے شو کو رونق بخشی۔پاکستان آئیڈل کا یہ سلسلہ اب مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلوں میں داخل ہوگا، جہاں ہر گلوکار کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی۔ کون اگلے مرحلے میں جگہ بنائیگا اور کون باہر ہو جائیگا؟ یہ فیصلہ ججز کی کڑی جانچ اور ناظرین کی دلچسپی طے کرے گی۔پاکستان کی منفرد آواز ڈھونڈنے کا یہ سفر اب ہر ہفتہ اور اتوار جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.