آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کے زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ جولائی کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کے زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ جولائی کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 16180 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3661 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4468 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں339 روڈٹریفک کے حادثات، 2688 میڈیکل کی ایمرجنسیز،05 آتشزدگی،76 کرائم اور553 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے2054 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ2366 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 279 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔

You might also like

Comments are closed.