کابل
پاکستان کی سفارت کاری کشمیری عوام کے جائز اور اصولی مطالبے یعنی حق خود ارادیت کی حمایت میں ہمیشہ پیش قدم اور بے خوف رہی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے اس بنیادی حق کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں سفارت خانۂ پاکستان نے ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور دوست افغان باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عبید الرحمن نظامانی نے کہا کہ گزشتہ چھہ سالوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے اس کی توسیع پسند اور سامراجی فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت کا ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ بے بنیاد اور کھوکھلا ہو چکا ہے اور پاکستان کے خلاف مسلسل جارحانہ اقدامات کشمیر کے حوالے سے اس کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم اور حکومت کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے جا سکیں۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مختصر کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
Comments are closed.