وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر پیغام

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر پیغام

5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے زیر قبضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا اقدام اٹھایا گیا،سردار محمد یوسف

جمہوریت کے نام نہاد علمبردار کے اس اقدام کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں، سردار محمد یوسف

5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،سردار محمد یوسف

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے منطقی انجام تک ان کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،سردار محمد یوسف

1947ء سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے، کشمیریوں نے پاکستان بننے سے پہلے پاکستانی ہونے کا نعرہ لگایا تھا،سردار محمد یوسف

کشمیریوں کی رائے کے مطابق تنازعہ کشمیر حل ہونا چاہئے اور اس حوالہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہئے،سردار محمد یوسف

ہندوستان کی جانب سے جبر سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکامی پر پاکستان کی جانب سے ہم کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار محمد یوسف

کشمیری ہر جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں،سردار محمد یوسف

کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے،سردار محمد یوسف

اقوام متحدہ کی قراردادیں بھارت کے آئین میں ردوبدل سے تبدیل نہیں ہوسکتیں، وہ قراردادیں اپنی جگہ پر موجود ہیں،سردار محمد یوسف

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو اپنا فرض سمجھتا اور وہ یہ حق ادا کرتا رہے گا،سردار محمد یوسف

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہئیے، سردار محمد یوسف

او آئی سی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عملی طور پر مظلوم مسلمانوں کی بھرپور نمائندگی کرے اور عملی اقدامات اٹھائے،سردار محمد یوسف

You might also like

Comments are closed.