گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گولڈ میڈل ایوارڈ تقسیم کرنیکی تقریب
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
گورنر نے بہترین ایکسپورٹرز میں گولڈ میڈل ایوارڈ تقسیم کئے
تقریب میں چیئرمین APCEA افتخار احمد، سرپرست اعلی حاجی معمور، ڈائریکٹر TDAP نعمان بشیر، برآمدکنندگان اورتاجربرادری نے شرکت کی۔
کاروباری شخصیات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گورنر کا تقریب سے خطاب
برآمدکنندگان اور کاروباری شخصیات کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا میں ہر شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔فیصل کریم کنڈی
برآمدات کیلئے مختلف شعبوں میں معیار اور جدت لا کر عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔فیصل کریم کنڈی
آج کی تقریب برآمدی شعبے میں تاجر برادری کی خدمات کا اعتراف ہے، فیصل کریم کنڈی
حکومت پاکستان اور گورنر ہاؤس کی سطح پر بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فیصل کریم کنڈی
پالیسیوں کو سادہ بنانے، نوجوانوں کو کاروباری تربیت دینے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی
پاکستان، بالخصوص خیبرپختونخوا، وسطی ایشیائی ممالک تک برآمدات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فیصل کریم کنڈی
ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے اس خطے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.