آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم۔

ترجمان اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے میں 3042 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔

دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 212 موٹر سائیکل 159 گاڑیاں تھانے منتقل۔

لین خلاف ورزی پر 764، بغیر لائسنس کے 114، غیر قانونی پارکنگ 2696، مخالف سمت 1213ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں۔

جبکہ فنسی نمبر پلیٹ پر 1325, سگنل وائیلشن پر 1174, بغیر ہیلمٹ پر 1386 اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 93 کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔

ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 94 ڈرائیورز کو چالان دئیے گئے اور 25 ڈرائیورز کو آگاہی فراہم کی گئی۔

سی ٹی او اسلام آباد کی خصوصی مہم کے تحت بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر

ٹریفک اہلکار یقینی بنائیں کہ کوئی بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کر سکے، سی ٹی او اسلام آباد

سی ٹی او کی شہریوں سے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کی اپیل

You might also like

Comments are closed.