حال۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان ہماری جنگ لڑ رہا ہے، ملٹری آپریشن قبول نہیں، خیبرپختونخواہ میں اب ملٹری آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے، بندوق کی نوک پر بدمعاشی ہوتی ہے ہم عوام کی حفاظت کریں گے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے، ہم کسی کے سامنے جھولی نہیں پھیلاتے، ہم صرف چاہتے ہیں انصاف ہو۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بندوق کی نوک پر بدمعاشی ہوتی ہے ہم عوام کی حفاظت کریں گے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے، ہم کسی کے سامنے جھولی نہیں پھیلاتے، ہم صرف چاہتے ہیں انصاف ہو۔
وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وہ اِس دور میں مزاحمت کا ایک بڑا نام ہیں، ایمان مزاری نے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ان سے نوجوانوں کو حوصلہ ملتا ہے، صحافیوں کو ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل کرکے سزائیں دی گئیں، ارشد شریف کو حق اور سچ بولنے پر ملک چھوڑنا پڑا انہیں بیرون ملک بھی نہیں چھوڑا گیا، ہم خون کے آخری قطرے تک مقابلہ کریں گے۔
سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ آپ اتنا برداشت نہیں کر پائیں گے جو پی ٹی آئی نے برداشت کیا، تین ججز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے آرڈر کرتے ہیں اور اڈیالہ جیل کا سپریٹنڈنٹ وہ حکم ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتا ہے، خیبرپختونخواہ کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ملٹری آپریشن نہیں ہونا چاہیئے لیکن اب ملٹری آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے جو بدمعاشی ہے، بندوق کی نوک پر بدمعاشی ہوتی ہے لیکن ہم عوام کی حفاظت کریں گے کیوں کہ پاکستان جس نہج پر پہنچ چکا یہاں سے آگے تباہی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری جنگ لڑ رہا ہے، اسے اللہ تعالی نے سب کچھ دے رکھا ہے کسی چیز کی ضرورت نہیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے، ہم کسی کے سامنے جھولی نہیں پھیلاتے، ہم صرف چاہتے ہیں انصاف ہو، ہم ظلم، جبر اور فسطائیت کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنی آخری سانس تک مقابلہ کریں گے، جس طرح پی ٹی آئی ڈٹی ہوئی ہے کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں ٹِک سکے گی۔