حال۔۔۔۔۔۔۔ پنجگور، اللہ اکبر چوک کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے۔ پنجگور کے علاقے میں اللہ اکبر چوک کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز، ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جامع مسجد روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2بچوں سمیت 14 افراد امیر جان، انور، محمد جمعہ، آدم خان، صابر، ارشاد، ثناء اللہ، بچے میراحمد، ضمیر احمداور محمد جان، سید ذاکر شاہ، ایس آئی پذیر احمد، باب جان، منہاج زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لے لیا نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا سراغ لگایا جارہا ہے۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔