مچل سٹارک بھی وسیم اکرم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ مچل سٹارک بھی وسیم اکرم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، آپ پر فخر ہے، وسیم اکرم کی ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد مچل سٹارک نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے، لیجنڈری کرکٹر نے سٹارک کی لگن اور مہارت کی تعریف کی۔ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم نے جمعرات کو برسبین کرکٹ گرانڈ میں انگلینڈ کے خلاف گلابی گیند کے ایشز ٹیسٹ کے پہلے دن اپنا دیرینہ ریکارڈ توڑنے کے بعد آسٹریلین بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کی تعریف کی ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسٹارک کو ان کی لگن اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے مبارکباد دی۔وسیم اکرم نے لکھا کہ “سپر سٹارک!آپ پر فخر ہے، ساتھی، آپ کی ناقابل یقین محنت آپ کو الگ کرتی ہے، اور آپ نے میری وکٹوں کی تعداد کو عبور کرنے میں صرف وقت کی بات تھی۔ مجھے یہ آپ کو یہ ریکارڈ سونپتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے!، اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو” مچل اسٹارک نے جمعرات کو برسبین کرکٹ گرانڈ میں انگلینڈ کے خلاف پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کا دیرینہ ریکارڈ توڑ کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ میں بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں لینے والے اسٹارک اب ٹیسٹ کرکٹ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے 1984 سے 2003 کے درمیان 104ٹیسٹ میں 414وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جب کہ اسٹارک نے صرف 102میچوں میں 415وکٹیں لے کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔مچل سٹارک نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 7اور دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

2025 میں ان کی فارم صرف 15.40کی اوسط سے 42وکٹوں کے ساتھ غیر معمولی رہی ہے۔ اب وہ 2016 میں اپنے بہترین کیلنڈر ایئر کے مقابلے میں صرف 8وکٹیں دور ہیں۔ واضح رہے کہ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے چمندا واس ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 355ہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 78میچوں میں 317وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مچل جانسن نے 73میچوں میں 313وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.